بدھ 28 جنوری 2026 - 14:55
راہِ حق ہی انسان کی حقیقی کامیابی کی ضامن، حجت الاسلام جابر محمدی

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ کراچی پاکستان شعبۂ طالبات کے تحت، نئے تعلیمی سال 2026 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی؛ جس میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی اہمیّت پر تاکید کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ کراچی پاکستان شعبۂ طالبات کے تحت، نئے تعلیمی سال 2026 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی؛ جس میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی اہمیّت پر تاکید کی گئی۔

راہِ حق ہی انسان کی حقیقی کامیابی کی ضامن، حجت الاسلام جابر محمدی

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شعبۂ تعلیم و تربیت کی معاون محترمہ کنیز فاطمہ نے جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے معاون حجت الاسلام ڈاکٹر جابر محمدی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خطاب کے لیے مدعو کیا۔

حجت الاسلام ڈاکٹر جابر محمدی نے اپنے خطاب میں رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی حدیث «طلب العلم فریضۃ علیٰ کل مسلم» کا حوالہ دیتے ہوئے علم کے حصول کو ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو ہمیشہ خداوندِ متعال سے ظلم سے حفاظت، مغفرت اور ہدایت طلب کرنی چاہیے، کیونکہ یہی امور حقیقی کامیابی کا راستہ ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس علم کو طلبہ کے لیے نفع بخش قرار دے، اس کے حاملین کو بابرکت بنائے، انہیں علم، حکمت اور محبت سے آراستہ فرمائے اور دنیا و آخرت میں عزت و مقامِ بلند عطا کرے۔

راہِ حق ہی انسان کی حقیقی کامیابی کی ضامن، حجت الاسلام جابر محمدی

ڈاکٹر محمدی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عصرِ حاضر کے حالات کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھنا نہایت ضروری ہے اور یہ ادراک حاصل کرنا چاہیے کہ دنیا کس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی عالم وہ ہے جو اپنی نادانی سے آگاہ ہو اور “نہ جاننے” کو تسلیم کرنا علمی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے سادہ زندگی کو اخلاقی استحکام کی علامت قرار دیتے ہوئے طلبہ، خصوصاً کم وسائل کے حامل طبقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات، کو احساسِ کمتری سے بچنے اور علم و اعتمادِ نفس کے ذریعے عزت و وقار حاصل کرنے کی تلقین کی۔

ڈاکٹر جابر محمدی نے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور بروقت اصلاح نہ ہونے کی صورت میں فساد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تاہم راہِ حق ہی انسان کو حقیقی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔

راہِ حق ہی انسان کی حقیقی کامیابی کی ضامن، حجت الاسلام جابر محمدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha